بھارت اپنی ٹیمیں پاکستان نہ بھیج کر بڑی غلطی کرے گا، اعصام الحق

ٹینس اسٹار اعصام الحق نے مودی سرکار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ڈیوس کپ کے ساتھ ساتھ کرکٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجے۔

اپنے بیان میں ٹینس اسٹار نے کہا ہے کہ انڈیا کو آٸی سی سی چیمینز ٹرافی کھیلنے پاکستان آنا چاہیے، سیکیورٹی فورسز کی وجہ سے ملک میں امن ہے، پاکستان کرکٹ اور دیگر ٹیمیں بھارت بھیج سکتا ہے تو بھارتی ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔

انہوں ںے کہا کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ کے بارے میں میرٹ پرفیصلہ کیا، ڈیوس کپ کھیلنے کیلٸے انڈیا کے پاس پاکستان نہ آنے کی کوٸی وجہ نہیں، بھارتی حکومت کا انڈین ٹینس ٹیم پر کوٸی دباؤ ہوگا۔

اعصام الحق نے مزید کہا کہ انڈین ٹیم کو ڈیوس کپ ٹاٸی کھیلنے پاکستان ضرور آنا چاہیے، پاکستان میں کھیلوں سے پیار کرنے والے لوگ رہتے ہیں بھارتی حکومت اپنی ٹیمیں پاکستان نہ بھیج کر بڑی غلطی کرے گا۔

The post بھارت اپنی ٹیمیں پاکستان نہ بھیج کر بڑی غلطی کرے گا، اعصام الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں