پی ایس ایل 9 میں آج ملتان سلطانز اور کراچی کنگز مدمقابل آئیں گی

  کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 19 ویں میچ میں آج ملتان سلطانز اور کراچی کنگز مدمقابل آئیں گی۔

نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ملتان سلطانز محمد رضوان اور کراچی کنگز شان مسعود کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کو ابتک صرف ایک ہی میچ میں شکست ہوئی ہے۔ ملتان سلطانز 6 میچز کھیل کر پانچ میں کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

کراچی کنگز اب تک اپنے پانچ میچز کھیل چکی ہے جس میں سے دو میں فتحیاب ہوئی جبکہ تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کی چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن ہے۔

The post پی ایس ایل 9 میں آج ملتان سلطانز اور کراچی کنگز مدمقابل آئیں گی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں