پیرس اولمپکس میں گتے کے بیڈز کا استعمال! کھلاڑی ناخوش

سال 2021 پہلی بار ٹوکیو اولمپکس کے دوران استعمال ہونے والے (اینٹی سیکس بیڈز) یعنی گتے کے بیڈز کو پیرس اولپمکس میں دوبارہ کھلاڑیوں کیلئے پیش کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منتظمین کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے درمیان قربت کو روکنے کیلئے گتے کے بستر متعارف کروائے گئے ہیں تاکہ ایسے اقدام سے بچاجاسکے۔

کھلاڑیوں نے گتے کے بنے بستروں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے بیڈز لگا کر ہمارے آرام کیساتھ سمجھوتہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپک؛ کھیلوں کے مقابلے افتتاح سے قبل بدھ کو شروع ہوجائیں گے

آسٹریلوی ٹینس اسٹارز، ڈاریا سیویل اور ایلن پیریز نے گتے کے بنے بستر کی ویڈیوز شیئر کیں، جس میں انہیں والی بال گیم کی پریکٹس، اسکواٹ جمپس وغیر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ اسرائیلی ایتھلیٹس پر پابندی لگائی جائے، فلسطین کا مطالبہ

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اولمپک ولیج میں گتے سے بنے بیڈز (بستروں) کی جانچ۔

دوسری جانب اولمپکس میں شریک دیگر ممالک کے پلئیرز بھی ویڈیوز اور تصاویر اَپ لوڈ کررہے ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔


View this post on Instagram

A post shared by Daria Saville (@daria_sav)


View this post on Instagram

A post shared by Rhys McClenaghan (@rhysmcc1)

The post پیرس اولمپکس میں گتے کے بیڈز کا استعمال! کھلاڑی ناخوش appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں