پہلا ٹیسٹ؛ قومی ٹیم کس کمبیشن کیساتھ میدان میں اُترے گی؟

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پچ فاسٹ بولرز کیلئے سازگار بتائی جانے لگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی میں 21 اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 3 فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کیساتھ میدان میں اترے گی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز میں نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور میر حمزہ کیساتھ میدان میں اُترے گی۔

منزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ بنگلادیش؛ دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر ہوگا، مگر کیوں؟

اسی طرح اوپننگ کیلئے عبداللہ شفیق کیساتھ نوجوان کھلاڑی کو بھیجا جائے گا، کپتان شان مسعود تین اور بابراعظم کو چوتھی پوزیشن پر کھلایا جائے گا۔

منزید پڑھیں: دورہ پاکستان؛ سیاست ایک طرف! شکیب نے اسکواڈ جوائن کرلیا

قومی ٹیم میں پاکستان شاہینز کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محمد ہریرہ کو راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کروائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

The post پہلا ٹیسٹ؛ قومی ٹیم کس کمبیشن کیساتھ میدان میں اُترے گی؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں