پی سی بی قذافی اسٹیڈیم کے نام کے حقوق فروخت کرنے پر رضامند

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) قذافی اسٹیڈیم کے نام کے حقوق اگلے 5 سال کیلئے بینک آف پنجاب کو منتقل کرنے پر رضامند ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک آف پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ ایک اہم تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے ہیں، جس کے تحت قذافی اسٹیڈیم کے نام کے حقوق اگلے 5 سال کیلئے بینک آف پنجاب کو فروخت کرے گا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی ریونیو بڑھانے کیلئے وسیع تر اقدامات کررہا ہے۔

ڈیل کی شرائط کے مطابق بینک کی شناخت کی عکاسی کرنے کیلئے قذافی اسٹیڈیم کی ری برانڈنگ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ بنگلادیش؛ دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر ہوگا، مگر کیوں؟

اس سے قبل اکتوبر 2022 میں نیشنل بینک آف پاکستان اور پی سی بی نے 5 سالہ ناموں کے حقوق کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو (نیشنل بینک کرکٹ ایرینا) کے نام سے پکارا جانے لگا۔

The post پی سی بی قذافی اسٹیڈیم کے نام کے حقوق فروخت کرنے پر رضامند appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں