‘نامناسب ماحول’ پیراگوئے کی خاتون تیراک کو اولمپکس ویلیج سے نکال دیا گیا

پیراگوئے کی خاتون تیراک کو ‘نامناسب ماحول’ پیدا کرنے کا الزام میں اولمپکس ویلیج سے نکال دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیراگوئے کی لوانا الونسو کو پیرس اولمپکس کی کمیٹی نے ‘نامناسب ماحول’ پیدا کرنے کے الزام میں اولمپکس ویلیج سے نکال دیا گیا، 27 جولائی کو خاتون تیراک نے 100 میٹر بٹرفلائی ریس میں سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اولمپکس کمیٹی کا کہنا ہے کہ لوانا الونسو نے گیمز کے قوانین کی خلاف ورزی کی، اولمپئین مقابلے کے بعد گھومنے پھرنے کیلئے پیرس کے ڈزنی لینڈ چلی گئیں، جس کے باعث انہیں نکالا گیا۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ کیا آپکو معلوم ہے امریکی جمناسٹرز نے کتنی مہنگی کٹ پہنی؟

دوسری جانب پیراگوئے کی اولمپک کمیٹی کی باس لاریسا شیرر نے ایک بیان میں کہا کہ خاتون تیراک کی موجودگی ٹیم میں نامناسب ماحول پیدا کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ خواتین سوئمرز سے متعلق نامناسب تبصرہ! کمنٹیٹر برطرف

20 سالہ لوانا الونسو نے اولمپکس ویلیج سے نکالے جانے پر انسٹاگرام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ میں تیراکی سے ریٹائر ہورہی ہوں، تعاون کیلئے تمام مداحوں کا بہت بہت شکریہ! معذرت پیراگوئے مجھے صرف آپ کا شکریہ ادا کرنا ہے۔۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ ایتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے بھارتی حکومت اے سی بھجوادیے

فوٹو شیئرنگ ایپ پر پیراگوئے کی خاتون تیراک کے 6 لاکھ 46 پزار سے زائد فالوررز ہیں۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے دوران تیراکوں کو متنبہ کیا گیا تھا کہ 11 اگست تک کوئی کھلاڑی اولمپکس ویلیج نہیں چھوڑے گا تاہم تیراک نے ڈسپلین کی خلاف ورزی کی۔


View this post on Instagram

A post shared by Luana Alonso (@luanalonsom)

The post ‘نامناسب ماحول’ پیراگوئے کی خاتون تیراک کو اولمپکس ویلیج سے نکال دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں