آکلینڈ: نیوزی لینڈ کی ایک خاتون کو اپنے پالتو کتے کو ضرورت سے زیادہ کھانا کھلا کر ماردینے پر دو ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے اپنے پالتو کتے ’نوگی‘ کو اتنا کھانا کھلا کر موٹا کردیا تھا کہ اس کیلئے بغیر وقفے کے 10 میٹر تک چلنا بھی مشکل ہوگیا تھا۔
گرفتار کیے جانے سے پہلے سیکورٹی اہلکاروں نے جب نوگی کو دیکھا تو اس کا وزن 53.7 کلوگرام تھا اور اس کی چھوٹی ٹانگیں اس کے بہت بڑے جسم کو سہارا دینے کے لیے جدوجہد کر رہی تھیں۔
افسران نے کہا کہ جہاں سے اسے ریسکیو کار میں رکھا گیا تھا وہاں سے صرف 10 میٹر پیدل چلتے ہوئے اسے تین بار توقف کرنا پڑتا تھا۔ اس کی جِلد کے نیچے اتنی چکنائی تھی کہ ڈاکٹر چیک اپ کرنے پر بمشکل دل کی دھڑکن کا پتہ لگا سکے تھے۔
نوگی آشوب چشم کا شکار بھی تھا اور اس کی کہنیوں اور پیٹ پر زخم تھے غالباً اس کی وجہ یہ تھی کہ اس نے اکثر وقت پیٹ کے بل لیٹ کر گزارا کیونکہ وہ حرکت نہیں کر سکتا تھا۔
The post پالتو کتے کو زیادہ کھانا کھلا کر ماردینے والی خاتون کو قید appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب