آئیووا: امریکا کے ایک شخص نے 3.77 کلو گرام وزنی بینگن اگا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
امریکی ریاست آئیووا کی کاؤنٹی ڈیوس سے تعلق رکھنے والے ڈیو بینیٹ کے اگائے گئے اس بینگن کا معائنہ آئیوا ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر کے انسپیکٹر آئیون ہینکنز نے کیا۔
آئیون ہینکنز نے اس بات کی تصدیق کی کہ 3.77 کلوگرام وزنی یہ بینگن دنیا کا سب سے بڑا بینگن ہے۔
ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ڈیو بینیٹ کا کہنا تھا کہ وہ تقریباً پانچ برس سے بینگن اگا رہے ہیں۔ دو برس قبل انہوں نے ریاستی سطح پر ریکارڈ قائم کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ گینیز ورلڈ ریکارڈز نے انہیں بتایا ہے کہ ریکارڈ کے لیے ان کی درخواست منظور ہوگئی ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 2022 میں برطانیہ میں 3.27 کلوگرام وزنی بینگن اگا کر بنایا گیا تھا۔
The post دنیا کا سب سے وزنی بینگن appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب