شاداب نے بھی مسلسل شکستوں پر لب کشائی کردی

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے بھی ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل شکستوں پر لب کشائی کردی۔

راولپنڈی ون فائیو خدمت مرکز لیاقت باغ کا دورہ کیا اور شہریوں کی خدمت کرنے والے مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں جب آپ ہارنا شروع کرتے ہیں، تو کبھی کبھار جیتنا بھول جاتے ہیں، ایک میچ جیتیں گے تو اعتماد بحال ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: ذلت آمیز شکست؛ پاکستانی پلئیرز احمد شہزاد کے نشانے پر

انہوں ںے کہا کہ ہمیں گراس روٹ لیول پر چیزیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے، میری رائے میں کلب کرکٹ ختم ہو رہی جس کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، بچہ جب کھیلنا شروع کرتا ہے تو وہ کلب کرکٹ کا رخ کرتا ہے اس لیے روٹس اچھی کرنا اہم ہے۔

The post شاداب نے بھی مسلسل شکستوں پر لب کشائی کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں