پاکستان کیخلاف تاریخی فتح؛ شانتو، میسی کی نقل کرے لگے

بنگلادیش نے پاکستان کو پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تو خوشی میں بنگال ٹائیگرز کے کپتان نجم الحسن شانتو ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کی نقل کرنے لگے۔

تاریخی فتح کے بعد نجم الحسن شانتو نے ایک دلکش سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی جس میں وہ اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی نقل کرتے دیکھائی دیئے۔

بنگلادیش نے پاکستان پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹوں اور دوسرے ٹیسٹ میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر کلین سوئپ مکمل کیا اور پہلی بار ٹیم کو گرین شرٹس کیخلاف سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 سے بھی باہر ہوگئے

نجم الحسن کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹر ٹرافی کو اپنے ساتھ لیکر بیڈ پر سو رہے ہیں، جس کے کیشن پر “گڈ مارننگ” لکھا ہے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل کھلاڑیوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتنے کا فیصلہ

بنگلادیشی کے کپتان نے لیونل میسی کی مشہور تصویر کی نقل کی، جہاں وہ 2022 میں فیفا ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ سوتے ہوئے نظر آئے تھے۔

مزید پڑھیں: کیا شاہین کا بابراعظم کے بعد شان مسعود سے بھی جھگڑا ہوگیا؟

میچ اور سیریز میں فتح کے بعد نجم الحسن شانتو کا کہنا تھا کہ ہم اپنے جذبات کا اظہار الفاظ میں نہیں کر سکتے، ہم واقعی بہت خوش ہیں، میرے خیال میں یہاں آنے سے پہلے ہم جیتنا چاہتے تھے جو سچ ہوگیا ہے۔

The post پاکستان کیخلاف تاریخی فتح؛ شانتو، میسی کی نقل کرے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں