ایشیز کے پہلے میچ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ پرتھ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ دوسرے روز ہی سامنے آگیا جب آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں 172 رنز بنائے۔ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس کے بعد انگلش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 164 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ان تینوں اننگز کی خاص بات یہ تھی پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں صفر پر گری۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کسی ٹیسٹ میچ کی پہلی تین اننگز میں پہلی وکٹ صفر پر گری ہو۔ View this post on Instagram واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 205 رنز کا ہدف حاصل کرکے پانچ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو