آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے تیسرے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انجری کے باعث ابتدائی دو میچز نہ کھیلنے والے کپتان پیٹ کمنز صحتیاب ہوکر ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ دوسرے میچ میں چار فاسٹ بولرز کے باعث ٹیم سے باہر ہونے والے تجربہ کار اسپنر نیتھن لائن کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ سلیکٹرز نے اوپننگ کے لیے ٹریوس ہیڈ اور جیک ویدرالڈ پر اعتماد برقرار رکھا ہے۔ اگرچہ اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ کو تیسرے میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تاہم کپتان پیٹ کمنز نے واضح کیا ہے کہ ان کے بین الاقوامی کیریئر کا اختتام نہیں ہوا۔ پیٹ کمنز نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب ہر میچ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق عثمان خواجہ کی سب سے بڑی خوبی مختلف پوزیشنز پر رنز بنانا ہے اور اگر ٹیم کو ضرورت پڑی تو ان کی واپسی کا راستہ موجود ہے۔ خیال رہے کہ مائیکل نیسر اور برینڈن ڈوگٹ کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ جوش انگلس نے ساتویں نمبر پر اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ واضح رہے کہ انگلش ٹیم اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان پہلے ہی کرچکی ہے۔ آسٹریلیا پلیئنگ الیون: ٹریوس ہیڈ، جیک ویدرالڈ، مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، جوش انگلیس، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، نیتھن لائن، اسکاٹ بولینڈ Australia have announced their XI for the third Test in Adelaide 👀 Full XI: https://t.co/Yi0w7ANPFv pic.twitter.com/xGN43O904y — cricket.com.au (@cricketcomau) December 16, 2025 انگلینڈ پلیئنگ الیون: زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جیمی اسمتھ، ول جیکس، برائیڈن کارس، جوفرا آرچر، جوش ٹنگ 🚨 BREAKING NEWS 🚨 England have named their XI for the third #Ashes Test in Adelaide 🏴 Josh Tongue in for Gus Atkinson 🔄 pic.twitter.com/cdiYgp500G — England's Barmy Army 🏴🎺 (@TheBarmyArmy) December 15, 2025
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو
شکریہ Sports News in Urdu - کھیل - ایکسپریس اردو