معین علی موزوں کنڈیشنز کے باوجود پرفارم نہ کرنے پرتنقید کی زد میں آگئے

برمنگھم:  انگلش آل رائونڈر معین علی ایجبسٹن ٹیسٹ میں موزوں کنڈیشنز کے باوجود خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔

معین علی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ جس وقت انگلینڈ کو اشد ضرورت ہوتی ہے تو وہ اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں، ایجبسٹن کی سلو اور ٹرننگ کنڈیشنز میں معین علی کی بولنگ میں زیادہ دم خم دکھائی نہیں دیا۔

اگرچہ درمیان میں کچھ گیندیں اچھی بھی رہیں، ان میں سے ایک پر انھوں نے حریف کپتان ٹم پین کو بولڈ کیا مگر مجموعی طور پر وہ گہرا تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے۔

The post معین علی موزوں کنڈیشنز کے باوجود پرفارم نہ کرنے پرتنقید کی زد میں آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں