ایجبسٹن ٹیسٹ میں ناقص امپائرنگ کی تاریخ رقم ہوگئی

 لاہور: ایجبسٹن ٹیسٹ میں ناقص امپائرنگ کی تاریخ رقم ہوگئی،کم از کم 15بار جوئیل ولسن اور علیم ڈار کو سبکی اٹھانا پڑی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین ایشز سیریز کا ایجبسٹن ٹیسٹ میزبان ٹیم و امپائرز کیلیے بھی اچھا ثابت نہیں ہوا،پہلے ہی روز 7فیصلے غلط تھے،دوسرے دن بھی ایک ایل بی ڈبلیو نہیں دیا گیا، 2 ریویو کی مدد سے تبدیل ہوگئے، تیسرے روز وارنر نے تھرڈ امپائر سے رجوع کرتے ہوئے اپنی وکٹ بچائی،چوتھے روز میتھیو ویڈ نے ریویو کا سہارا لیتے ہوئے اننگز کو طول دیا،بعد ازاں پیٹ کمنز کا کیچ نہیں دیا گیا، انگلینڈ اپنے ریویوز پہلے ہی ضائع کرچکا تھا،اس لیے وکٹ حاصل نہ ہوئی۔

پانچویں روز بھی 2فیصلے غلط ثابت ہوئے، جیمز پیٹنسن کی گیند پر جوئیل ولسن نے جوئے روٹ کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا،بیٹسمین نے تھرڈ امپائر سے رجوع کرتے ہوئے وکٹ بچالی،امپائر نے پیٹر سڈل کی گیند پر بھی جوئے روٹ کو ایل بی ڈبلیو دیا۔ انگلش بیٹسمین نے ایک بار پھر ریویو لیا تو گیند واضح طور پر بیٹ کو چھوکر گئی تھی۔

مجموعی طور پر جوئیل ولسن اور علیم ڈار نے اس ٹیسٹ میچ میں کم از کم 15غلط فیصلے کیے، اگر ڈی آر ایس ٹیکنالوجی نہ ہوتی تو ان فیصلوں کی بھینٹ چڑھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست طویل ہوجاتی، جب بھی امپائرز نے غفلت کا مظاہرہ کیا میدان میں موجود پلیئرز ناگواری کا اظہار کرتے نظر آتے، شائقین غم و غصے کا اظہار کرتے دکھائی دیے، مبصرین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

The post ایجبسٹن ٹیسٹ میں ناقص امپائرنگ کی تاریخ رقم ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں