کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کے بعد ٹیسٹ بیٹسمین اسد شفیق پر بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے لیے مقررہ ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر سندھ کے بیٹسمین اسد شفیق پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں نادرن پنجاب کے خلاف میچ کے تیسرے روز اسد شفیق کو امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا، سندھ کی دوسری اننگز کے 15ویں اوور میں اسد شفیق نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیے جانے پرامپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا،آن فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور ثاقب خان نے اسد شفیق کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر رپورٹ کیا، اسد شفیق کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری محمد انیس نے بیٹسمین پر جرمانہ عائد کردیا۔
اللہ
The post اسد شفیق پر بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل