لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے3 ماہ میں اخراجات31لاکھ سے زائد رہے، سب سے زیاد رقم11لاکھ 85ہزار 6سو 21 روپے ڈیلی الاؤنس، بیرون ملک سفراور رہائش پرخرچ ہوئی، لاہور میں رہائشی انتظامات پر 10لاکھ 70ہزار روپے لگے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے اس سے قبل چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے جولائی 2019سے جون 2010کے سالانہ اخراجات ایک کروڑ، 46لاکھ، 92ہزار 2سو 87 ویب سائٹ پر شائع کیے تھے،اب 3 ماہ کی غیر آڈٹ شدہ تفصیل جاری کردی گئی، اس میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر تک ڈیلی الاؤنس، بیرون ملک سفر اور رہائش پر 11لاکھ 85ہزار 6سو 21 روپے خرچ ہوئے،کورونا کی وجہ سے سرگرمیاں محدود رہنے کے باوجود سب سے زیاد رقم اسی مد میں خرچ ہوئی۔
اندرون ملک سفر پر انھوں نے 2لاکھ 81ہزار، 8سو 58روپے صرف کیے، بورڈ آف گورنرز کی میٹنگز میں شرکت پر ملنے والی رقم چیئرمین نے وصول نہیں کی، لاہور میں گھرکے کرائے پر 10لاکھ 70ہزار، 9سو 71روپے خرچ ہوئے،ذاتی استعمال اورسیکیورٹی کی گاڑی کا خرچ 2لاکھ، 64ہزار 8سو29رہا،موبائل بلز کی مد میں پی سی بی کو 39ہزار 8سو 30روپے ادا کرنا پڑے،سیکیورٹی گارڈ اور ملازمین کو ایک لاکھ 85ہزار 6سو 21روپے ادا کیے گئے، میڈیکل کے اخراجات66ہزار 8سو 8 روپے رہے۔
The post احسان مانی پربورڈ کے 3 ماہ میں 31 لاکھ خرچ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل